اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزارت توانائی کا بجلی کے ترسیلی نظام میں کمزوری کا اعتراف

06 Jan 2024
06 Jan 2024

(ذیشان یوسفزئی) موسم سرما میں بھی بجلی کی 13 سے 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے معاملہ پر وزارت توانائی نے ترسیلی نظام میں کمزوری کا اعتراف کر لیا۔

وزارت توانائی کے مطابق بجلی کا ترسیلی نظام دھند اور سردی سے متاثر ہوتا ہے، دھند اور آلودگی مل کر کنڈیکٹر اور ٹاورز کے شارٹ سرکٹ کا باعث بنتی ہیں، شارٹ سرکٹ سے ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کرجاتی ہیں اور بجلی کی ترسیل رک جاتی ہے۔

وزارت توانائی نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں شمالی اور جنوبی علاقوں کو ملانے والی 500 کے وی ٹرانسمیشن لائنز دو مرتبہ ٹرپ کر گئی تھیں، کوئلے، نیوکلیئر اور ونڈ پاور پلانٹس جنوب میں واقع ہیں، جنوب میں واقع پلانٹس سے بجلی کی ترسیل ایک طویل نظام کے ذریعے ہوتی ہے۔

حکام نے مزید کہا ہے کہ نظام کی کمزوری کے باعث بجلی کی بلاتعطل ترسیل ممکن نہیں ہو سکتی، سسٹم کی بہتری کیلئے صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اربوں روپے وصول کئے جاتے ہیں، این ٹی ڈی سی نے سسٹم کی بہتری کیلئے 510 ارب روپے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے