06 Jan 2024
(ویب ڈیسک) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نےبرانڈڈ گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں 10روپے فی کلو کمی کااعلان کر دیا۔
ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کے مطابق گھی496 روپےکےبجائے486 روپےفی کلومیں فروخت ہوگا اور کوکنگ آئل529روپے کے بجائے519 روپے فی لیٹرفروخت کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ یہ نظرثانی شدہ قیمتیں ملک بھر کے تمام سٹورز پر فوری طور پر لاگو کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی گھی کی قیمت میں17 روپے کی کمی کی گئی تھی۔ جس کے بعد گھی کی قیمت 499 روپے سے 482 فی کلو گرام ہوئی تھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں48 روپے فی کلو تک کی نمایاں کمی کی گئی ہے۔
