اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میری بولڈ تصاویر پر لوگ بھائی کو مینشن کرتے ہیں: حمائمہ ملک

05 Jan 2024
05 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نےکہا ہے کہ میری بولڈ تصاویر پر لوگ میرے بھائی کو مینشن کرتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ حمائمہ ملک نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پوڈکاسٹ کے دوران بولڈ لباس سے متعلق  گفتگو کرتے ہوئے حمائمہ کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ میری تصاویر  پر کمنٹس کرکے میرے بھائی فیروز خان کو مینشن کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اپنی بہن کو دیکھو یا اُس کی تصویروں پر مجھے مینشن کرتے ہیں کہ اپنے بھائی کو دیکھ لو۔

اداکارہ نے کہا کہ ٹھیک ہے میرا بھائی دیندار شخص ہے، وہ سوشل میڈیا پر زیادہ تر چیزیں نہیں دیکھتا لیکن لوگوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ میں اور میرا بھائی دو الگ الگ شخصیات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری اور میرے بھائی کی ترجیحات الگ الگ ہیں، میں اپنی غلطیوں کی خود ذمہ دار ہوں اور وہ بھی اپنے اعمال کا خود جوابدہ ہے۔

حمائمہ نے مزید کہا کہ ناجانے کیوں بولڈ لباس پر لوگ صرف مجھے ہی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں حالانکہ دیگر کئی پاکستانی اداکارائیں ایسی ہیں جو عام زندگی میں بولڈ ڈریسنگ کرتی ہیں، اپنی شادی پر لہنگا چولی پہنتی ہیں لیکن وہ نظر نہیں آتیں صرف میں ہی نظر آتی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے