اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

'بوائے فرینڈ نے متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا'، عائشہ عمر کا انکشاف

05 Jan 2024
05 Jan 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں جس لڑکے کے ساتھ تعلقات میں تھیں، اُس نے اُنہیں متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا۔

عائشہ عمر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے بارے میں کُھل کر بات کی۔

اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں جس لڑکے کے ساتھ میرے رومانوی تعلقات قائم تھے، اُس نے مجھے محبت کے نام پر متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا، اُس وقت میری عُمر کم تھی تو میں اپنے سابق بوائے فرینڈ کے ناروا سلوک کو سمجھ نہیں سکی اور تشدد کو محبت سمجھنے لگی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ شخص مجھے بار بار تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور پھر اپنی غلطی کا اعتراف کرکے مجھ سے معافی مانگتا تھا، وہ مجھے کہتا تھا کہ مجھ سے برادشت نہیں ہوتا کوئی دوسرا شخص تمہیں دیکھے یا تم سے بات کرے۔

عائشہ عمر نے کہا کہ میں اُس شخص کی ان جذباتی باتوں کو سچا پیار سمجھتی تھی، اس لیے خاموشی سے تشدد برداشت کرتی رہی اور ہم دونوں اس قدر قریب ہوچکے تھے کہ ہماری شادی ہونے والی تھی لیکن خوش قسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے اُس وقت تو سمجھ نہیں آیا لیکن آج اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میری شادی اُس شخص سے نہیں ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے