اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پیپلز پارٹی کا تیر سے مشابہ انتخابی نشانات کو فہرست سے خارج کرنے کا مطالبہ

03 Jan 2024
03 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے تیر سے مشابہت رکھنے والے انتخابی نشانات کو الیکشن کمیشن کی فہرست سے خارج کرنے کے لئے مراسلہ لکھ دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ پنسل، بال پوائنٹ پین، قلم، سکرو ڈرائیور، ٹوتھ برش پی پی پی پی ووٹرز کو کنفیوز کر سکتے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تیر سے مشابہت رکھنے والے یہ نشانات پیپلز پارٹی کے عام ووٹرز کو کنفیوز کریں گے، مشابہت کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے ووٹرز ان نشانات پر غلطی سے مہر لگا سکتے ہیں۔

پی پی پی پی نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں ہائی کورٹ نے بلے باز کا انتخابی نشان خارج کرنے کا حکم دیا تھا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین کے انتخابی نشان  بلے  سے مشابہت کی وجہ سے  بلے باز  کا نشان خارج کرنے کا حکم دیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے اپنے مراسلے میں مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی نشانات کی فہرست میں سے ان 5 نشانات کو خارج کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے