(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سردی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہونے لگا۔
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6 جبکہ زیادہ سے زیادہ 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر میں آئندہ تین روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔
دوسری جانب آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا دنیا میں گیارہواں نمبر قرار دیا گیا۔ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 164 ریکارڈ کی گئی۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی لاہور میں مصنوعی بارش کرنیوالی یو اے ای کے محکمہ موسمیات کی کلاؤڈ سیڈنگ ٹیم سے گزشتہ روز ملاقات ہوئی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا پاکستان میں پہلی بار مصنوعی بارش برسا کر یو اے ای کی ٹیم کا نام تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، امید ہے جنوری میں مناسب بادل آتے ہی دوبارہ مصنوعی بارش برسائی جائے گی۔
چیف میٹرولوجسٹ چودھری اسلم کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش برسانے کے لئے آسمان پر بادلوں کا ہونا لازمی ہے۔