(لاہور نیوز) گزشتہ سال ڈرائیونگ لائسنس کی شرح میں 494 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لاہورمیں ٹریفک پولیس نے 1کروڑ 24لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے، سال2023 میں لرنرلائسنس کی شرح میں 670 فیصد اضافہ ہوا، ٹریفک پولیس نے گزشتہ سال 1 کروڑسے زائد لوگوں کو لرنر لائسنس جاری کیے۔
صوبہ بھر میں ریگولر لائسنس بنانیوالوں کی شرح میں 300فیصد ریکارڈ اضافہ کیا گیا، اس کے علاوہ بیرون ملک جانیوالے 60ہزارسے زائد پاکستانیوں نےانٹرنیشنل لائسنس پرمٹ حاصل کیا، سال 2023میں ڈرائیونگ لائسنس ڈوپلیکیٹ اور رینیوکرانیوالوں کی شرح میں بھی اضافہ ہوا۔
حکومت پنجاب کی جانب سے آن لائن لائسنس کی سہولت متعارف کرانے سے لائسنس سنٹرز سے رش ختم ہوگیا، سال 2023 میں لائسنسنگ سنٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا، لائسنس سنٹرز کی تعدادمیں پولیس خدمت مراکز ، تحفظ مراکز، ای خدمت سنٹرزشامل ہیں۔