اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری روز

03 Jan 2024
03 Jan 2024

(لاہور نیوز) ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری روز ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے 9 ججز پر مشتمل ایپلٹ ٹریبونل ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کر کے 10 جنوری تک فیصلے کریں گے، اب تک 100 سے زائد اپیلیں ٹریبونل میں دائر ہو چکی ہیں، جن پر سماعت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔

ایپلٹ ٹریبونل کے جج رسال حسن سید نے اپیل پر سماعت کی، عدالت نے ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض بھی ختم کر دیا، رجسٹرار آفس کی جانب سے مصدقہ دستاویزات نہ لگانے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ نواز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف دائر اپیل مقامی وکیل اشتیاق احمد نے دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف تاحیات نااہل ہیں، ریٹرننگ افسر نے قانون کے منافی فیصلہ سنایا۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی نے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔

بانی پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کئے، ٹریبونل ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کاغذات نامزدگی منظور کرے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 3 جنوری تک دائر کی جا سکتی ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے