02 Jan 2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر ہوگئی۔
جسٹس رسال حسن سید کل نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کےخلاف اپیل پر سماعت کریں گے، اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قراردیاہے، نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں، ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظور کئےہیں، نوازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے نااہل قرار دیا جائے۔