اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حوالے سے گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی

02 Jan 2024
02 Jan 2024

(لاہور نیوز) لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حوالے سے گہما گہمی عروج پر ہے۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا میدان 13 جنوری کو سجے گا۔ چیئرمین الیکشن بورڈ چودھری عمران مسعود نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی۔

صدر کیلئے منیر حسین بھٹی ، ادیب اسلم بھنڈر اور خرم رفیق شاد آمنے سامنے ہوں گے۔ نائب صدر کی نشست پر رانا عمران سرور ، میاں شرجیل ، نثار اکبر بھٹی ، سجاد بٹ ، ندیم اسحاق ڈھلوں ، شبنم شہزادی بٹ اور ملک سیف کھوکھر آمنے سامنے ہوں گے۔ نائب صدر ماڈل ٹاؤن کی سیٹ پر 6 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا۔ وقاص اسلم کاہلوں ، کنول آصف خان ، ملک بلال آصف مدمقابل ہوں گے۔

نائب صدر ماڈل ٹاؤن سیٹ پر ملک پرویز ، چودھری خورشید احمد ، پیرزادہ معین ضیاء صابری آمنے سامنے ہوں گے۔ نائب صدر کینٹ سیٹ پر عابد لطیف کھوکھر اور وارث علی گجر میں ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔ سیکرٹری لاہور بار کی سیٹ پر رانا نعیم طاہر ، راؤ تحسین شریف ، ملک شرجیل کھوکھر اور نصیر بھلہ مدمقابل ہوں گے۔

جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر وسیم ملک ، شبیر حسین ، عمر فاروق اور ثمینہ بسرا میں مقابلہ ہو گا۔ فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر زبیر گجر اور ناظم فاروق بلوچ مدمقابل ہوں گے۔ لائبریری سیکرٹری کی سیٹ پر نعمان علی ، عدنان امجد بھٹی ، ثمینہ کھوکھر اور اے عمران سید میں مقابلہ ہو گا۔ آڈیٹر کی سیٹ پر خرم عارف کھوکھر اور روحامہ ایوب رانا میدان میں اتریں گے۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں نو نشستوں پر 35 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے