اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہم انتخابات میں حصہ لیں گے، چاہے انڈر 19 ٹیم کے ساتھ لڑنا پڑے، بیرسٹر گوہر

02 Jan 2024
02 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ چاہے انڈر 19 ٹیم کے ساتھ لڑنا پڑے، ہم انتخابات میں حصہ لیں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کسی بھی متعلقہ آر او نے ٹھیک احکامات جاری نہیں کئے، ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے، 8 فروری کو جیت صرف پی ٹی آئی کی ہو گی، سپریم کورٹ نے کہا ہے الیکشن بروقت ہوں گے، کچھ لوگ ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں کہ انتخابات تاخیر کا شکار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کو اگر الیکشن سے نکالا جائے گا تو جمہوریت ڈی ریل اور پارلیمنٹ کمزور ہو گی، کسی صورت انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، ہم لڑیں گے، فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ کس کو ووٹ دینا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ہماری پارٹی مقبول ہے، ہم نے عدلیہ سے درخواست کی تھی کہ لیول پلیئنگ فیلڈ دستیاب کریں، اس بار سرِعام لوگوں کو روکا گیا، مارا گیا، کاغذات چھینے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی پورے پاکستان کی نہیں، انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں، مولانا کی واحد پارٹی ہے جو کہہ رہی ہے کہ الیکشن نہ ہوں، الیکشن میں تمام سکیورٹی انتظامات ہونے چاہئیں، ہماری دعا ہے الیکشن خوش اسلوبی سے ہوں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ساری پارٹیوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا بھرپور موقع ملنا چاہئے، جو حکومت ہارس ٹریڈنگ کے نتیجے میں بنے گی وہ کیسے ڈلیور کرے گی؟ جو شخص تاحیات نااہل ہے اس کا راستہ روکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے