اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فضل الرحمان پر حملہ: جے یو آئی کارکنوں کی سکیورٹی کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست

02 Jan 2024
02 Jan 2024

(ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے کارکن نے سکیورٹی کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دے دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت 8 فروری کو پورے ملک میں انتخابات ہونے ہیں، دو دن قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کے سکواڈ پر حملہ ہوا، دونوں اطراف سے فائرنگ کی گئی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اس سے قبل بھی مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری، حافظ حمد اللہ اور خار میں جے یو آئی کے پروگرام پر حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں کارکن شہید ہوئے، الیکشن کے دوران امن و امان قائم رکھنا بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

کارکن نے درخواست میں استدعا کی کہ ہمارے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو معقول سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ جے یو آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ مل سکے، کسی بھی نقصان کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور امن وامان قائم رکھنے والے ذمہ دار اداروں پر ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے