(لاہور نیوز) کھیتریڈل چرچ لاہور میں سال نو کے آغاز پر تمام مذاہب کے رہنماوں نے دعائیہ تقریب منعقد کی۔
دعائیہ تقریب میں آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے ملک و قوم کے لئے خصوصی دعا کروائی۔ آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء اور مولانا محمد عاصم مخدوم نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور امن کی شمع روشن کی۔
تقریب میں علامہ قاری خالد محمود، مفتی سید عاشق حسین ، سلیم شاکر ، سید محمود غزنوی ، فادر نقاش اعظم، فادر رفحان فیاض ، جہاں زیب خان اور چوہدری محمد طلحہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا 2024 خوشیوں کا سال ہو، نئے سال میں نئے عزم کے ساتھ امن اور رواداری کے لئے کام کریں گے، ہمارا مشن امن کو پروان چڑھانا ہے۔
آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء کا کہنا تھا نئے سال میں امن کا پیغام ہر مسجد، مندر گردوارہ اور چرچ میں لیکر جائیں گے، تمام مذاہب امن کا درس دیتے ہیں یہ پیغام دنیا تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔