02 Jan 2024
(ویب ڈیسک) گڈو تھرمل پاور پلانٹ کے سوئچ یارڈ میں فنی خرابی سے آگ لگنے کے 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بریکر کی مرمت نہ ہو سکی جبکہ 500 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائنیں بھی ٹرپ کر گئی ہیں۔
گڈو تھرمل پاور ہاؤس حکام کے مطابق 500 کے وی گریڈ سٹیشن سے 4 ہائی ٹرانسمیشن لائنیں چل رہی ہیں وہ بھی شدید دھند کے باعث ٹرپ کر گئیں جس کے باعث شکارپور، جیکب آباد، مظفر گڑھ، سبی، ڈی جی خان سمیت متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی ہے۔
ہائی ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ ہونے سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کو بھی بجلی کی فراہمی 5 گھنٹے سے معطل ہے اور جب تک دھوپ نہیں نکلتی تب تک بجلی کی بحالی مشکل ہے۔
گڈو تھرمل پاور ہاؤس ذرائع کے مطابق فنی خرابی سے آگ لگنے کے باعث خراب ہونے والے نئے بریکر کو خریدنے میں 15 روز لگ سکتے ہیں۔