اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک بھر میں بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا

02 Jan 2024
02 Jan 2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا۔ لیسکو سمیت تمام ڈسکوز میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے صارفین کا جینا محال کر دیا۔

بجلی کی پیداوار میں کمی اور میدانی علاقوں میں شدید دھند سے ٹرانسمیشن سسٹم بری طرح متاثر ہے۔ ذرائع کے مطابق پانی کی کمی کے باعث ہائیڈل بجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی جبکہ مہنگے پاور پلانٹس بھی بند ہیں۔ ڈسکوز کو طلب سے کئی گنا کم بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لیسکو کی بجلی کی طلب 2440 میگاواٹ سے زائد ہے۔ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 1540 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے لیسکو کو 900 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ بند پاور پلانٹس میں تھرمل اور کوئلے والے پاور پلانٹس شامل ہیں۔ سردیوں میں بھی بجلی کی طلب کے مطابق سپلائی ممکن نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے