02 Jan 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی مثبت رجحان برقرار ہے۔
نئے سال کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ کھلتے ہی 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 65 ہزار پوائنٹس سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 2210 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 64 ہزار 661 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے،کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 14 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا۔