02 Jan 2024
(لاہور نیوز) سال 2023 گزر گیا مگر واسا انتظامیہ پروکیورمنٹ پلان پر عملدرآمد نہ کروا سکی۔
ذرائع کے مطابق علی چوک سے احمد چوک جوہر ٹاؤن تک سیوریج سسٹم کی سکیم التواء کا شکار ہے، پروکیورمنٹ پلان کے تحت 15 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹرنک سیور بچھایا جانا تھا، صاف پانی کی فراہمی کے لئے یونین کونسل 115 میں 5 کروڑ روپے کی لاگت سے فلٹریشن پلانٹ بھی نہ لگ سکے۔
اقبال ٹاؤن کے مختلف بلاکس میں بھی 2 کروڑ روپے کی لاگت سے پانچ فلٹریشن پلانٹس نہ لگ سکے، سیوریج کی ڈی سلٹنگ کے لیے ایک کروڑ روپے کی لاگت سے مشینری بھی نہ خریدی جاسکی۔
واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو مالی سال کا پروکیورمنٹ پلان جمع کروا چکے ہیں، حکومت کی جانب سے فنڈز کا اجراء ہونے پر ترقیاتی سکیمیں شروع کریں گے۔