اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گزشتہ برس سرکاری گندم کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ ریکارڈ

02 Jan 2024
02 Jan 2024

(لاہور نیوز) گزشتہ برس سرکاری گندم کی قیمتوں میں 113فیصد ہوش رُبا اضافہ کیا گیا،آٹے کی قیمت 65 روپے سے بڑھ کر 140 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔

سال 2023میں گندم اورآٹے کی  قیمتوں میں ہوش رُبااضافہ کرکے شہریوں پر مہنگائی کا بھاری بم گرایا گیا،محکمہ خوراک کی جانب سے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں سال میں دو بار اضافہ کیا گیا۔

حکومتی سطح پر فی کلو آٹے کی قیمت 75روپے بڑھائی گئی جس کے بعددس کلو آٹے کا  تھیلا 650 روپے سےبڑھ کر 1 ہزار 399 روپے کا ہو گیا جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 3 ہزار روپے تک بک رہا ہے۔

  آٹے  کی قیمتوں میں طوفان آتے ہی   روٹی اور نان بھی مہنگا  کردیا گیا،سال  بھرمیں روٹی کی قیمت  چار روپے  بڑھائی گئی،سادہ روٹی   16روپے سے بڑھا کر 20روپے کی کردی گئی،  نان کی قیمت بھی   5روپے اضافے  کے بعد 25روپے  مقرر ہوگئی۔

مرکزی چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا  کا کہنا ہے کہ لبرل پالیسی ناکام ہو چکی ہے، گندم کی قیمتوں میں اضافے سے روٹی، نان مہنگے ہوئے، اس کے  اثرات گندم سے بننے والی تمام آئٹمز پر  بھی  آئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے