01 Jan 2024
(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے کہا ہے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے اور بجلی، گیس کنکشن کاٹنے کا عمل رواں ماہ سے شروع ہوگا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ نان فائلرز کیلئے نوٹسز کا جواب دینے کی آخری تاریخ 28-29 دسمبر 2023ء تھی جو گزر گئی، اب ایف بی آر نان فائلرز کے ناموں پر مشتمل ایک عام آرڈر جاری کرے گا جس پر ان کے یوٹیلیٹی کنکشن منقطع ہو جائیں گے۔
چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ نان فائلرز کو نوٹس جاری ہونے کے بعد نام جاری کرنا قانونی تقاضا ہے، ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کی جاری مشق کے تحت 15 لاکھ نئے فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، ایف بی آر کی کارکردگی میں بڑی رکاوٹ محدود وسائل ہیں، وافر وسائل کی دستیابی پر ریونیو وصولی میں مزید اضافہ ہوگا۔