اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنک نمک کے فوائد اور استعمال سے متعلق تحریک سینیٹ میں پیش

01 Jan 2024
01 Jan 2024

(لاہورنیوز) سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے پنک نمک کے فوائد اور استعمال سے متعلق تحریک پیش کی گئی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ اسے گلابی سونا کہا جاتا ہے، کھیوڑا میں پنک سالٹ کا دنیا کا دوسرا بڑا ذخیرہ ہے، کھیوڑا کے ذخیرے جہلم سے میانوالی اور کوہاٹ تک پھیلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ گلابی نمک دنیا بھر میں صرف پاکستان میں پایا جاتا ہے، بھارت اس گلابی نمک کو اپنے نام سے فروخت کر رہا ہے، ہم اب تک اپنے اس اثاثے کا تحفظ نہیں کر سکے ہیں، پاکستان کے علاوہ کوئی ملک گلابی نمک کو اپنے نام سے استعمال نہیں کر سکتا۔

سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ معدنیات اور نمک بیشتر ضائع ہو رہا ہے، ایک خبر آئی تھی کہ امریکی کمپنی کے حکام پاکستانی سفیر سے ملے تھے اور نمک میں سرمایہ کاری کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ یہ گلابی نمک پاکستان کا اثاثہ ہے، نمک ایکسپورٹ کرنے والے 20 بڑے ممالک میں پاکستان شامل کیوں نہیں؟ یہ ایوان اس معاملے کا نوٹس لے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے