01 Jan 2024
(لاہور نیوز) نئے سال کے پہلے روز شہریوں کیلئے بُری خبر آ گئی۔ برائلر گوشت کی قیمت میں 32 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔
لاہور میں پرچون کی سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 32 روپے اضافے سے541 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت 22 روپے اضافے سے 373 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید 2 روپے اضافے سے 374 روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔