01 Jan 2024
(ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق پاکستان کے معاملے پر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی جبکہ 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت اقتصادی جائزے کی منظوری بھی متوقع ہے۔