اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سی پیک کے حقیقی اثرات آئندہ برسوں میں سامنے آئینگے: خلیل ہاشمی

31 Dec 2023
31 Dec 2023

(لاہور نیوز) بیجنگ میں تعینات پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ آئندہ برسوں میں سی پیک کے حقیقی اثرات سامنے آئیں گے، روزگار کی فراوانی اور خوشحالی آئے گی۔

 گوادر میں زیر تعمیر پاک چین فرینڈ شپ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خلیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ چینی حکومت کی مدد سے سی پیک کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی نائب وزیر اعظم کے دورے میں کئی شعبوں میں روزگار کی فراہمی، صنعتوں کے قیام، گرین ڈویلپمنٹ پر بات ہوئی، اس سے معاشی اور سماجی شعبے پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت گوادر میں بہت سے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا منصوبہ مثالی، جدید طرز کا ہسپتال بھی قائم کیا گیا، مقامی لوگوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

خلیل ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ گوادر میں طلبا کو فنی اور دیگر تعلیم کے حصول کے لئے اسکالر شپ فراہم کی جائے گی، ماہی گیری کے فروغ کے لئے اسے جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، گوادر میں توانائی کے شعبے میں 300 میگاواٹ کے بجلی گھر کا منصوبہ منظور شدہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے