اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کیلئے بری خبر، ایف بی آر کا گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

31 Dec 2023
31 Dec 2023

(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف شرائط کے مطابق زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ترجمان ایف بی آر  کے مطابق  کہ مجموعی طور پر غیر رجسٹرڈ 81 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد کو نوٹس جاری کر چکے ہیں،ٹیکس سال2022 کیلئے 24 لاکھ 98 ہزار419 غیر رجسٹرڈ افراد کو نوٹس جاری کیے گئے جبکہ ٹیکس سال2023 کیلئے56 لاکھ 96 ہزار590 غیررجسٹرڈ افراد کونوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ان نوٹسزکے جاری ہونے سے پہلے مرحلے کی کارروائی مکمل ہو گئی، دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ بڑے ٹیکس دہندگان کے ٹیلیفون کنکشن منقطع کرنے کا منصوبہ ہے، ان افراد کو انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق دوسرے مرحلے میں ان افراد کے بجلی کے کنکشن منقطع کیے جانے کا منصوبہ بھی شامل ہے، ان افراد کی تفصیلات بینکوں کے لین دین سے حاصل کی گئی ہیں، کاروباری افراد کی طرف سے خریدوفروخت کا ڈیٹا بھی نادرا کی مدد سے حاصل کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے