اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کن مسائل نے بجٹ اہداف کو مشکل بنائے رکھا؟جانئے

31 Dec 2023
31 Dec 2023

(ویب ڈیسک) سودی ادائیگیوں نے بجٹ اہداف کا حصول مشکل بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 5 ماہ کے دوران ناقابل برداشت سودی ادائیگیوں اور دیگر اخراجات میں اضافے کی وجہ سے حکومتی اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور وفاقی حکومت کے مجموعی اخراجات گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں43 فیصد اضافے کیساتھ بڑھ کر 4.83 ہزار ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں، اس طرح حکومت کے مالیاتی استحکام کے دعووں پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ ترقیاتی اخراجات پر پابندیوں میں نومبر میں کچھ نرمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں صرف ایک ماہ کے دوران وفاقی حکومت کے بجٹ خسارے میں 580 ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے، اسی طرح 5 ماہ کے دوران کرنٹ اخراجات بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 45 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 4.7 ہزار ارب روپے ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اخراجات میں اضافے کی رفتار مہنگائی کی شرح 29 فیصد سے کافی زیادہ ہے، جو کہ حکومت کے مالیاتی استحکام کے دعووں کی نفی کر رہی ہے۔یاد رہے کہ رواں ہفتے وزارت خزانہ نے 4 ماہ کی کارکردگی کی بنیاد پر دعویٰ کیا تھا کہ وہ مالی اور کرنٹ اکائونٹ خسارے کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے