(لاہور نیوز)صوبائی دارالحکومت میں سبزیوں اورپولٹری مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کو بریک نہ لگ سکی، سبزیوں، انڈوں اور برائلر کے دام آسمان سے باتیں کرنے لگے۔
شدید مہنگائی میں پولٹری مصنوعات نے بھی شہریوں سے منہ پھیر لیا۔
سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر گوشت 10 روپے اضافہ کے بعد 509 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، انڈوں کے دام بھی 2 روپے اضافے کے بعد 372 روپے فی درجن ہوگئے۔
ادھر شہر میں سبزیوں کی قیمتیں بھی روزانہ کی بنیاد پر بڑھنے لگیں،دکان داروں کی من مانی سے شہری مہنگی سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔
ریلوے کیرج شاپ کی مارکیٹ میں آلو 70روپے،ٹماٹر 100 ،شملہ مرچ 180، مٹر180 ، پیاز 200 ،شلجم 80 اورگوبھی100روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
خریداری کے لئے آئے شہری سبزیوں، برائلر اور انڈوں کی بڑھتی قیمتوں پر بول پڑے، خریداروں کا کہنا ہے کہ عام آدمی کیا کھائے؟ سبزی سے گوشت تک تمام چیزیں پہنچ سے دور ہیں۔