اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف پی سی سی آئی برآمدی ہدف حاصل کرنے کیلئے کردار ادا کرے، وزیر تجارت

31 Dec 2023
31 Dec 2023

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر برائے تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی 100 ارب ڈالرز کے برآمدی ہدف کو حاصل کرنے کیلئے کردار ادا کرے۔

وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے ایف پی سی سی آئی الیکشن میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ نے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر کی قیادت میں بھرپور کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدر عاطف اکرام سمیت تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا یونائیٹڈ بزنس گروپ نے ملک بھر کی تاجر برادری کو متحد کر دیا ہے، ایف پی سی سی آئی ملک کی صنعتی اور تجارتی ترقی کیلئے تجاویز تیار کرے، تاجر برادری اور صنعتکار ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے