30 Dec 2023
(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی۔ 900 روپے کی کمی سے سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 88 ہزار 615 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 2062 ڈالر پر آ گئی۔