اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب میں شدید دھند سے فلائٹ آپریشن متاثر، 8 پروازیں منسوخ

30 Dec 2023
30 Dec 2023

(لاہور نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی 8 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

صوبے کے مختلف شہروں میں دھند کا راج جاری ہے، دھند کی وجہ سے دیگر معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ فلائٹ آپریشن بھی معمول پر نہیں آسکا ہے۔

آج بھی مختلف ایئرپورٹس پر ملکی و غیر ملکی8 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں اور درجنوں متاثر ہیں، اس کے علاوہ دھند کے باعث 4 دن میں 100 سے زائد ملکی غیرملکی پروازیں آپریٹ نہ ہوسکیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے گزشتہ رات سیالکوٹ پہنچنے والی امارات ایئر کی پرواز سیالکوٹ میں پھر لینڈ نہ کرسکی اور 2 روز پہلے کی طرح واپس دبئی پہنچ گئی جبکہ مسقط سے سیالکوٹ کی پرواز لاہور اتاری گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ابوظبی سے لاہور کی پرواز دھند کے باعث اسلام آباد اتارلی گئی۔

ایئرپورٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے جدہ، ریاض اور استنبول کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی جب کہ دبئی، دوحہ اور مسقط سے سیالکوٹ کی پروازوں کی آمد میں بھی غیرمعمولی تاخیر ہوئی۔

سیالکوٹ سے دبئی کی تین مختلف پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر رپورٹ ہوئی ہے، ملتان جدہ، القسیم، مدینہ اور شارجہ کی پروازوں کی آمد و روانگی، اسلام آباد سے دمام، جدہ، ریاض اور دبئی، کراچی سے دبئی، مدینہ، کولمبو اور جدہ کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔

ایئرپورٹ شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے کراچی کیلئے پرواز منسوخ کردی گئی، کراچی لاہور کی پروازیں، اسلام آباد اور جدہ کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے