اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرکاری وصولیوں، ڈیوٹیز اورٹیکسوں کی وصولی کیلئے بینک برانچیں کھلی رہیں گی

30 Dec 2023
30 Dec 2023

(ویب ڈیسک) سرکاری وصولیوں، ڈیوٹیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لیے بینکوں کی برانچیں آج 30 اور 31 دسمبر 2023 کو کھلی رہیں گی۔

مرکزی بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ بینکوں کی وہ تمام برانچیں جو ہفتے کو کھلی رہتی ہیں، وہ متبادل ڈلیوری چینلز اور اوور دی کاؤنٹر سہولت کے ذریعے ٹیکسوں کی وصولی کے لیے ہفتہ اور اتواریعنی 30اور31 دسمبر 2023 کو توسیع شدہ اوقاتِ کار میں بالترتیب شام 5:00 بجے اور رات 8:00 بجے تک کھلی رہیں گی۔

نفٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ ادائیگی کی اسی دن کلیئرنگ وتصفیے کو یقینی بنانے کے لیے وہ ہفتہ 30 دسمبر 2023 کو سہ پہر 3:00 بجے اور اتوار 31 دسمبر 2023 کو شام 5:00 بجے خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کرے۔ ٹیکس وصولیوں کے التوا کو دور کرنے کے لیے بینک اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مذکورہ بالا دفتری اوقات کے دوران سرکاری وصولیوں سے متعلق دی گئی کوئی بھی دستاویز برانچ کاؤنٹرز پر نظرانداز نہ کی جائے اور اسے31 دسمبر 2023 کی تاریخ میں مذکورہ خصوصی کلیئرنگ میں شامل کیا جائے۔

اعلامیے میں تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کلیئرنگ سے متعلق اپنی برانچوں کو 30 اور 31 دسمبر 2023 کو اس وقت تک کھلا رکھیں جو نفٹ کی جانب سے سرکاری لین دین کی خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کے لیے ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے