29 Dec 2023
(لاہور نیوز) رواں سال 2023 میں روپیہ اپنی ایک چوتھائی قدر کھو بیٹھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال 2023 میں انٹربینک میں ڈالر 226 روپے 43 پیسے بڑھ کر 281 روپے 86 پیسے ہوگیا، رواں سال انٹربینک میں ڈالر 55 روپے 43 پیسے مہنگا ہوا۔
دوسری جانب رواں سال سونے کی فی تولہ قیمت میں 36 ہزار 800 روپے اضافہ ہوا، سال 2023 میں سونا 20 فیصد مہنگا ہوکر 2 لاکھ 20 ہزار 900 روپے تولہ ہوگیا۔