اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.37 فیصد اضافہ

29 Dec 2023
29 Dec 2023

(لاہور نیوز) ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل دو ہفتے کمی کے بعد حالیہ ہفتے مہنگائی میں پھر اضافہ شروع ہوگیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں0.37فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بھی43.25فیصدکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور27 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران پیاز،چکن،مٹن بیف اور دالوں سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں جن میں پیاز کی قیمتوں میں15.21 فیصد، چکن کی قیمتوں میں4.76 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں2.90 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں2.89 فیصد، چینی کی قیمتوں میں 1.35فیصد، دال مسور کی قیمتوں میں0.78 فیصد اور دال ماش کی قیمتوں میں0.54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آلو کی قیمتوں میں8.66 فیصد،ٹماٹر کی قیمتوں میں 1.01فیصد،ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں0.61 فیصد، ککنگ آئل کی قیمتوں میں0.44 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں0.40 فیصد،سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.24 فیصد، گڑ کی قیمتوں میں0.19 فیصد اور لہسن کی قیمتوں میں0.15 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے