اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں

29 Dec 2023
29 Dec 2023

(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں برینٹ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

آئل انڈسٹری کے اندازوں کے مطابق پٹرول اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں ایک روپے تک کمی ہو سکتی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔او ایم سیز کے تخمینے ایکسچینج ریٹ اور موجودہ پٹرولیم لیوی اور جنرل سیل ٹیکس کی شرحوں میں صفر ایڈجسٹمنٹ مبنی ہے۔حکومت پٹرول اور ایچ ایس ڈی پر 60 روپے فی لیٹر پی ایل اور جی ایس ٹی پر صفر کی شرح وصول کر رہی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر برینٹ تیل کی قیمتیں 16 دسمبر 2023 سے 77.95 ڈالر سے 81.07 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہیں۔ آخری جائزہ میں، حکومت نے ڈالر کے مقابلے میں 284.28 روپے کی شرح تبادلہ کا اطلاق کیا۔

خام تیل کی نقل و حمل کرنے والی تجارتی کمپنیوں نے یمن میں حوثی باغیوں کے ڈرون اور میزائل حملوں کے خطرے سے بچنے کے لیے بحیرہ احمر کے راستے کچھ ٹینکروں کو بھیجنا بند کر دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کے جہازوں کے ری روٹ سے سفر میں تاخیر اور اضافی اخراجات میں اضافہ ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے