اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سال 2023 میں پٹرولیم مضوعات کی قیمتوں کے ریکارڈ ٹوٹے

29 Dec 2023
29 Dec 2023

(لاہور نیوز) سال 2023 میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، آئی ایم ایف شرائط کے تحت ملکی تاریخ میں پہلی بار فی لیٹر پٹرول اور ڈیزل پر بھاری لیوی عائد کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 2023 میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 116 روپے 58 پیسے تک اضافہ ہوا جبکہ لیوی میں فی لیٹر 30 روپے تک اضافہ کیا گیا، ڈیزل 30 اور پٹرول پر فی لیٹر لیوی 10 روپے بڑھی، یوں فی لیٹر ڈیزل اور پٹرول لیوی 60، 60 روپے ہوگئی۔

16 ستمبر 2023 کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نگران حکومت کے دور میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں،جب فی لیٹر پٹرول کی قیمت سب سے زیادہ 331 روپے 38 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ 329 روپے 18 پیسے ہوگئی۔

تاہم یکم اکتوبر 2023 سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان شروع ہوا جس کے نتیجے میں حالیہ 3 ماہ میں فی لیٹر پٹرول 64 روپے 4 پیسے اور ڈیزل 52 روپے 99 پیسے سستا ہو چکا ہے۔

2023 کے آغاز پر فی لیٹر پٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 227 روپے 80 پیسے تھی، جبکہ سال کے اختتام پر فی لیٹر پٹرول کی قیمت 267 روپے 34 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 276 روپے 19 پیسے ہے۔

اس وقت ایک لیٹر پٹرول پر لیوی، مارجن، ڈیوٹیز اور ٹیکس کی مد میں 97 روپے 8 پیسے اور ڈیزل پر 97 روپے 4 پیسے وصول کئے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے