اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

2023 واپڈا کے زیرتعمیر پانی اور پن بجلی منصوبوں کیلئے بہتر سال رہا

29 Dec 2023
29 Dec 2023

(لاہور نیوز) 2023 واپڈا کے زیرتعمیر پانی اور پن بجلی منصوبوں کیلئے بہترسال ثابت ہوا۔

واپڈا نے بجلی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق 2023 میں زیادہ پن بجلی پیدا ہوئی۔ زیرتعمیر منصوبوں پر اہم اہداف حاصل کئے گئے۔ واپڈا پن بجلی گھروں سے 34 ارب یونٹ سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا ہوئی۔ پن بجلی کی یہ پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 2 ارب 20 کروڑ یونٹ زیادہ ہے۔ واپڈا پن بجلی کی اضافی پیداوار سے قومی خزانہ کو تقریباً 106 ارب روپے کی بچت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق مالی مشکلات کے باوجود واپڈا کے 8 زیرتعمیرمنصوبوں پر تعمیراتی کام پوری رفتار سے جاری رہا۔ واپڈا نے فروری 2023 میں داسو پراجیکٹ پر دریائے سندھ کا رخ موڑنے کا اہم سنگِ میل عبور کیا۔ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ پر بھی ٹیسٹ رن کے ذریعے دریائے سندھ کا رخ موڑا جا چکا ہے۔ مہمند ڈیم پراجیکٹ پر 3 سے 4 ماہ میں دریائے سوات کا رخ موڑ دیا جائے گا۔ واپڈا کے 8 زیرتعمیر منصوبے 2024 سے 2028-29 تک مرحلہ وار مکمل ہوں گے۔ واپڈا کے زیرتعمیر منصوبے مکمل ہونے پر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 9.7 ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہو گا۔

 اس کے علاوہ زیرتعمیر منصوبوں کی تکمیل پر آئندہ 5 سال میں واپڈا پن بجلی کی موجودہ پیداوار دوگنا ہو جائے گی۔ واپڈا منصوبے مکمل ہونے پر 10 ہزار میگاواٹ اضافہ سے پن بجلی کی پیداوار تقریبا ً20 ہزار میگاواٹ ہو جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے