اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کی آئندہ سال جنوری میں نجکاری کرنے کا پلان ناکام

28 Dec 2023
28 Dec 2023

(ویب ڈیسک) نجکاری کمیشن کا پی آئی اے کی آئندہ سال جنوری میں نجکاری کرنے کا پلان ناکام ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے قرض ادائیگیاں، لیگل ایشوز کو حل نہ کیا جا سکا، نجکاری کمیشن کے وزیر فواد حسن فواد کا جنوری تک پی آئی اے کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا پلان تھا۔

پی آئی اے کی آئندہ 3 ماہ کی مالیاتی ضروریات پوری کرنے کیلئے وزارت خزانہ فیصلہ کرے گی، پی آئی اے نے حکومتی گارنٹی پر کمرشل بنکوں سے 270 ارب سے زائد قرض لیا ہوا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے 260 ارب روپے قرض پر 8 ارب روپے سے زائد سود ادا نہیں کر سکتا، پی آئی اے نے نیشنل بنک، بنک آف پنجاب سمیت 8 کمرشل بنکوں سے قرض لیا ہوا۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری ہونے تک حکومتی قرض کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ بھی نہ ہو سکا جبکہ قومی ایئر لائنز کی مالیاتی ضروریات کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ میں قائم کمیٹی کرے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے