اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لوڈشیڈنگ سسٹم کی رکاوٹوں کی وجہ سے ہوئی : وزارت توانائی

27 Dec 2023
27 Dec 2023

(ویب ڈیسک) وزارت توانائی نے پاور سسٹم کی کمزوری کا اعتراف کر لیا۔

وزارت توانائی کے مطابق 40 ہزار میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے باوجود 8 سے 9 ہزار میگاواٹ بھی بروئے کار نہیں لا سکتے، ‏حالیہ لوڈ شیڈنگ 25 اور 26 دسمبر کو ملتان ریجن اور دیگر کمپنیوں کے متعدد گرڈ سٹیشنوں کے ٹرپ ہونے کی وجہ سے ہوئی، دھند کے باعث 132kv، 220kv اور 500kv کے گرڈ سٹیشن ٹرپ کر گئے۔

وزارت توانائی نے مزید بتایا کہ اسی دوران ہائیڈل جنریشن میں کمی آئی جس سے نظام میں توازن پیدا کرنے میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں، این ٹی ڈی سی سسٹم کو ان موسمی حالات اور کم ہائیڈل جنریشن کی وجہ سے ایک مشکل وقت کا سامنا ہے، نظام کے کام کرتے رہنے کے لئے لوڈ مینجمنٹ کے ذریعے پیداوار میں موجودہ کمی سے نمٹا جا رہا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ کنال کلوژر کی وجہ سے ہائیڈل کا شارٹ فال تقریباً 1600MW ہے اور LNG کی کم دستیابی کی وجہ سے 700MW ہے، پاور ڈویژن اس شارٹ فال کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لئے اور ایل این جی کی کمی سے نمٹنے کے لئے فرنس آئل کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

وزارت توانائی نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سسٹم کی رکاوٹوں کی وجہ سے ہوئی اور سسٹم کو سنبھالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے