26 Dec 2023
(ویب ڈیسک) وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز سے چمن چیمبرز آف کامرس کے عہدیداروں نے ملاقات کی۔
تاجروں کے وفد نے وزیر تجارت کو بزنس کمیونٹی کو درپیش کاروباری مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ کاروباری برادری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، کاروباری برادری کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ کاروباری برادری تجارت کو بڑھانے کے لئے آگے بڑھ کر کردار ادا کرے، تاجر ملکی برآمدات کو بڑھانے کی بھرپور کوشش کریں۔
