(لاہور نیوز) مہنگائی پر قابو نہ پایا جا سکا۔ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہو گئیں۔
سردی کی طرح مہنگائی نے بھی شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیوں کے دام بڑھ گئے۔ پیاز 15 روپے مہنگا ، سرکاری قیمت 185 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں درجہ اول خشک پیاز کی فروخت 240 روپے کلو تک جاری ہے۔ بینگن 48 روپے کی سرکاری قیمت کے برعکس 90 روپے فی کلو بکنے لگا۔ کریلے 10 روپے مہنگے، 170 کے بجائے 340 روپے کلو میں فروخت ہونے لگے۔ پھول گوبھی 5 روپے کے اضافے سے 120 روپے کلو تاہم مارکیٹ میں فروخت 170 روپے فی کلو تک ہونے لگی۔
پھلوں میں سیب400 روپے کلو، کینو300 روپے درجن اور کیلا 200 روپے درجن میں مل رہا ہے۔ انڈوں کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ، قیمت 362 روپے سے بڑھ کر 364 روپے درجن مقرر کی گئی۔ شہریوں کو فی درجن انڈے 440 روپے تک فروخت کئے جانے لگے۔ مرغی کا گوشت مارکیٹ میں 470 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
شہری مسلسل بڑھتی مہنگائی سے شدید پریشان ہیں۔