اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اشیائے خورونوش کے دام سال 2023 میں عدم استحکام کا شکار رہے

26 Dec 2023
26 Dec 2023

لاہور: (عبدالقادر) سال2023 عوام کیلئے شدید مہنگائی کا سال رہا، اشیائے خورونوش کے دام سارا سال عدم استحکام کا شکار رہے۔

سال 2023 شہریوں کیلئے کوئی  خوشخبری نہ لاسکا، ہر چیز کی قیمت  دُگنی ہو گئی، غریب کیلئے دالیں خریدنا بھی مشکل ہوگیا۔

 جنوری 2023 میں دال چنا 210 روپے فی کلو تھی جو سال کے اختتام پر مہنگی ہوکر 250 روپے  کلو  ہوگئی،دال ماش 400 روپے کلو سے بڑھ کر  دسمبر  تک 600 روپے کلو  تک  جا پہنچی،260 روپے کلو  والی دال مسور  بھی  390 روپے  کلو تک فروخت ہونے لگی۔

سال کے اختتام تک چینی کی قیمتیں بھی عوام کی جیب پر بھاری پڑنے لگی ہیں، چینی جنوری 2023 میں 110 روپے کلو  تھی  جو 220 روپے کلو کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تاہم کرشنگ سیزن اور حکومتی   مداخلت کی وجہ سے  اب چینی  145 روپے کلو کی سطح پر  بک رہی ہے۔

ادھر گھی اور کوکنگ آئل  سستے  تو  ہوئے لیکن مہنگائی  نے  خریداروں کی قوت خرید محدود کر دی جس سے یہ  ریلیف بھی زیادہ  مؤثر ثابت نہ ہوسکا۔

درجہ اول گھی 590 روپے کلو  سے  سال کے آخر تک سستا ہوکر 480 روپے کلو  کی سطح  پر آ گیا، درجہ اول کوکنگ آئل 630 روپے سے سستا ہوکر  520 روپے فی لٹر ہوچکا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ  مہنگائی کی شرح بڑھتی جارہی ہے، بچوں کیلئے دال، روٹی  تک  کمانا   محال ہوچکا ہے، روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش کا مہنگا ہونا معمول بن چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے