اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سال 2023: ریلوے کی بہتری کیلئے کئی اقدامات اٹھائے گئے

26 Dec 2023
26 Dec 2023

(لاہور نیوز) ریلوے سستا اور آسان ترین سفر کا ذریعہ مگر پاکستان میں بڑھتے ہوئے حادثات اور ریل گاڑیوں کی صورتحال نے ریلوے نظام پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

سال 2023 میں ریلوے کی بہتری کیلئے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، حادثات سے بچاؤ کیلئے ڈیجیٹل ڈرائیونگ سسٹم کے ذریعے ریلوے میں جدت لائی گئی، آن لائن بکنگ کیلئے رابطہ سروس کا آغاز بھی کیا گیا، سال دو ہزار تئیس میں ریلوے کی آمدن میں 7 ارب کا اضافہ ہوا۔

رواں سال پاکستان ریلویز نے سات نئی ٹرینیں چلائیں، جنوری 2023 سے نومبر 2023 تک 78 حادثات ہوئے جو کہ پچھلے سال سے کم تھے، مالی سال میں ریلوے کی مجموعی آمدن 65 ارب 57 کروڑ پر پہنچ گئی لیکن ادارہ خسارے سے نہ نکل سکا۔

وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق ریلوے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کیلئے سال 22-2021 میں 251 ارب روپے کی امداد دی گئی، رواں سال بھی قومی خزانے سے 56 ارب کی گرانٹ دی جا رہی ہے۔

ریلوے حکام اب ریلوے کی بحالی کیلئے چین کے ساتھ کراچی سے پشاور تک ریلوے ایم ایل ون کے 6 ارب 68 کروڑ ڈالر کے منصوبے سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی سڑکوں کیلئے تو 161 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا گیا جبکہ اس کے مقابلے میں تباہ حال ریلوے کا بجٹ صرف 33 ارب روپے ہے، ریلوے نے اس سال سرپلس لینڈ بھی لیز پر دی جس سے ایک اندازے کے مطابق 5 ارب ریونیو ملنے کی امید ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے