26 Dec 2023
(ویب ڈیسک) نئے سال کے آغاز پر اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں آئندہ 15 روز کے لیے معمولی کمی کی جاسکتی ہے جس میں پیٹرول ایک روپے 72 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً ایک روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ اوگرا کی تجویز کردہ سمری پر نگران وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔