اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی کی کم پیداوار پھر ڈینجر زون کی طرف گامزن،بریک ڈاؤن کا خدشہ

26 Dec 2023
26 Dec 2023

(لاہور نیوز) بجلی کی کم پیداوار ایک بار پھر ڈینجر زون کی طرف گامزن ہونے سے بریک ڈاؤن کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق کم از کم بجلی پیداوار سے فریکوئنسی کی حد ٹوٹی تو ملک پھر تاریکی میں ڈوب سکتا ہے ، غیر متوازن پیداوار سے شمال ،جنوب میں بجلی کا ترسیلی نظام بریک کرسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں بجلی کی طلب 13 ہزار500 میگاواٹ اور پیداوار 8 ہزار 800 میگا واٹ ریکارڈ کی گئی ہے، موسم سرما میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 500 میگاواٹ سے بڑھ رہا ہے ۔

ذرائع  نے کہا ہے کہ  ماضی میں شمال جنوب میں بجلی کی ترسیل متاثر ہونے سے فریکوئنسی ٹرپ کرگئی تھی، فریکوئنسی ٹرپنگ سے ملک اندھیرے میں ڈوب گیا تھا۔

 پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا ہے کہ  ملک میں پن بجلی کی پیداوار800 میگاواٹ جبکہ سرکاری تھرمل پلانٹ سے 1500 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی  ہے، آئی پی پیز5 ہزا ر میگاواٹ اور نیو کلیئر سے 1500 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے