(ویب ڈیسک) تاریخی کامیابی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ کو ریورس گیئر لگ گیا، سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، شدید مندی کے باعث 100 انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے آگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس 61 ہزار 705 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، خیال رہے کہ 13 دسمبر سے اب تک ہنڈرڈ انڈیکس میں 7 ہزار پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 03 پیسے کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 53 پیسے پر بند ہوا تھا۔