اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں الیکشن کے بعد نئی حکومت توانائی اور ٹیکس اقدامات واپس لے سکتی ہے: عالمی بینک

25 Dec 2023
25 Dec 2023

(ویب ڈیسک) عالمی بینک کا کہنا ہے پاکستان میں الیکشن کے بعد نئی حکومت متعدد اقدامات واپس لے سکتی ہے۔

عالمی بینک کو پاکستان میں الیکشن کے بعد بننے والی نئی حکومت کی جانب سے توانائی اور ٹیکس اقدامات کے خاتمے کا خدشہ نظر آنے لگا۔ عالمی بینک نے اصلاحاتی پروگرام رائزٹو سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان میں الیکشن کے بعد نئی حکومت متعدد اقدامات واپس لے سکتی ہے، نئی حکومت گیس، توانائی اور ٹیکس سے متعلق اقدامات ختم کر سکتی ہے تجارتی ٹیرف اور جائیدادوں پر ٹیکس وصولی بھی ختم ہو سکتی ہے۔

 عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی وجوہات کی وجہ سے مالی پابندیاں ختم ہو سکتی ہیں، مشکل اصلاحات پر عملدرآمد جاری رکھنے کا وعدہ خطرے میں پڑھ سکتا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائی معاہدے کے ختم ہونے کےخدشات ہیں جس کے بعد پاکستان کے ذخائر ڈیڑھ ماہ کی درآمدات کے برابر ہوں گے جب کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد اضافی بیرونی مدد درکار ہو گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ نجکاری کر کے ریاستی اداروں کے نقصانات میں کمی لائی جا سکتی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے، مالی استحکام اور سرمایہ کاری بڑھانےکیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے