(ویب ڈیسک) ٹاپ لائن سکیورٹیز نے 2023 میں سے زیادہ منافع دینے والے اثاثوں کی فہرست جاری کردی۔
ٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق 2سال سب سے پیچھے رہنے والا 2023 میں آگے ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں نے رواں سال میں 53 فیصد کمائی کی جبکہ روشن ڈیجیٹل ڈالرسرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری نے 33 فیصد منافع کمایا۔
ڈالر میں سرمایہ کاری نے سال 2023 میں 21 فیصد اور سونے میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے سال 2023 میں 18 فیصد نفع کمایا جبکہ حکومت کے 3 ماہ کے ٹی بلز میں سال بھر سرمایہ کاری کرنے والوں نے 23 فیصد کمائی کی۔
بینکوں میں جمع کرائے گئے ڈیپازٹس نے سال 2023 میں اوسطاً 17 فیصد نفع کمایا، قومی بچت کی اسپیشل سیونگ اسکیمز نے 13 فیصد اور میوچل فنڈ انڈسٹری میں سرمایہ کاری سے 20 فیصد نفع کمایا گیا۔
واضح رہے کہ رئیل اسٹیٹ میں سال 2023 میں سرمایہ کاری کم ہوئی،کم ازکم منافع 6 فیصدرہا۔