23 Dec 2023
(ویب ڈیسک)رواں سال میں پاکستانیوں نے کریڈٹ کا رڈز سے خریداری کرنے کے تمام تر ریکارڈ توڑ کر رکھ دیے۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق رواں برس پاکستان میں کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے رجحان میں گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 27.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ سال نومبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 85 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔ اس طرح نومبر میں 2.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 105 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔