اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عرصہ دراز سے بند پڑی پاکستان سٹیل ملز میں چوریاں شروع،کتنے ملین کا نقصان ہوچکا؟ جانئے

23 Dec 2023
23 Dec 2023

(ویب ڈیسک)عرصہ دراز سے بند پڑی پاکستان سٹیل ملز میں چوریوں کی وجہ سے 18 ملین کا نقصان ہوچکا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انڈسٹریز اور پراڈکشن کے اجلاس کے دوران سی ای او اسٹیل مل عارف شیخ نے اعتراف کیا کہ اسٹیل مل کی حدود میں چوریوں کے واقعات ان کے علم میں آئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 2021 سے چوری کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، جس کے نتیجے میں قومی اثاثے کو 18 ملین روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے جبکہ ابھی تک محض 4.9 ملین روپے کی چوریاں ہی ریکوری کی گئی ہیں۔

عارف شیخ نے مزید کہا کہ قیمتی مشینری اور اثاثہ جات کی چوری سے اسٹیل مل کی آپریشنل صلاحیتیں متاثر ہونگی اور مالی حالات کو بھی خاصا نقصان پہنچے گا، انھوں نے بتایا کہ حکومتی اعلان کی روشنی میں اسٹیل مل کے ملازمین کے عارضی ریلیف الاونس میں 25 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق ستمبر 2023 سے کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے