23 Dec 2023
(ویب ڈیسک) برائلر مرغی کا گوشت سستا ہو گیا، زندہ مرغی کی قیمت 5 روپے کم ہو گئی۔
زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 307 روپے کلو ہے جبکہ پرچون میں زندہ مرغی 319 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کمی ہوئی ہے، گوشت 463 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
انڈوں کی فی درجن قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے انڈے 362 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تھوک میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت 312 روپے تھی اور پرچون میں فی کلو 324 روپے تھی۔