اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

5ہزار کے نوٹ کی اصلیت جانچنے کیلئے سکیورٹی فیچرز متعارف

23 Dec 2023
23 Dec 2023

(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے 5 ہزار کے نوٹ کی اصلیت جانچنے کیلئے سکیورٹی فیچرز متعارف کروادیئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 5 ہزار کے نوٹ کے فرنٹ اور بیک پر مخصوص سکیورٹی فیچرز اصلی نوٹ کی شناخت کو مزید آسان بنائیں گے۔

ایس بی پی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا جھنڈا مختلف زاویوں سے دیکھنے پر آپ کو رنگ بدلتا نظر آئیگا اور 5 ہزار کے ہندسے میں آپٹیکل ویری ایبلز سیاہی کا استعمال نوٹ کی اصلیت جانچنے میں مدد فراہم کرے گا۔

مرکزی بینک کے مطابق ان سکیورٹی فیچرز میں ہلال اور پانچ کونوں والا ستارہ، روشنی میں نظر آنے والا ہندسہ بھی شامل ہے جس میں قائداعظم کی تصویر، حفاظتی دھاگے میں پیلی اور نیلی چمکدار پٹیاں، ہندسے کی مالیت پانچ ہزار روپے بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے